مولاے کائنات مولا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے یومِ شہادت پر مولا کی شان میں خراجِ عقیدت
کاوش فکر: ناصر منیری
شعور و علم کا اک آفتاب حیدر ہیں
نقوش فکر کا اک ماہتاب حیدر ہیں
حدیث اور کلام مجید کی تشریح
جہان علم کا پر نور باب حیدر ہیں
میں علم کا ہوں شہر اور علی ہیں دروازہ
مراد قول رسالت مآب حیدر ہیں
کرے گا کیا کوئی اندازا ان کے بازو کا
اکھاڑ پھینکے جو خیبر کا باب حیدر ہیں
پچھاڑ دیتا ہے مرحب سا پہلواں کو بھی جو
خدا کا شیر وہی بو تراب حیدر ہیں
مجھے نہیں ہے زمانے کا غم کہ میرے لیے
جو مشکلوں کو ہے ٹالے جناب حیدر ہیں
کرم کریں گے اے ناصرؔ منیری تجھ پہ بھی
سخا کے پیکر و عزت مآب حیدر ہیں