منقبت

منقبت : جسے حاصل ہوا شجرہ جلال الدین اشرف کا ۔

ازقلم : فرید عالم اشرفی فریدی

منقبت در شان پیر طریقت رہبر راہ شریعت اولاد رسول شہر طیبہ کے پھول حضرت العلام حضرت علامہ و مولانا سید شاہ جلال الدین اشرف اشرفی الجلانی مدظلہ النورانی

جو دل سے ہو گیا شیدا جلال الدین اشرف کا
کرے پھر کیوں نہ وہ چرچا جلال الدین اشرف کا

یہ اس کی خوش نصیبی ہے یہی میرا عقیدہ ہے
جسے حاصل ہوا شجرہ جلال الدین اشرف کا

کرم ہے ان پہ سرکار دو عالم کا ہر اک لمحہ
جہاں میں ہر سو ہے چرچہ جلال الدین اشرف کا

اندھیرا ہو نہیں سکتا کبھی شہر کچھوچھہ میں
وہاں پر ہر سو ہے جلوہ جلال الدین اشرف کا

کیا دیدار جس نے کہہ اٹھا عشق و محبت میں
ہے نورانی رخ زیبا جلال الدین اشرف کا

حکومت چھوڑ کر راہ خدا میں چل دئے مخدوم
گھرانہ ایسا ہے اعلٰی جلال الدین اشرف کا

مری یہ التجا ہے روزِ محشر اے مرے مولٰی
رہے سر پر مرے سایہ جلال الدین اشرف کا

جو ملتا ہے شہ بغداد و حسنین و شہ دیں سے
فریدی ایسا ہے شجرہ جلال الدین اشرف کا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے