منقبت

منقبت: سرور عالم کے مظہر غوث پاک

ازقلم: محمد نوشاد احمد نظامی
بھٹگائیں تریاں چھپرہ بہار

سرور عالم کے مظہر غوث پاک
سارے ولیوں سے ہیں بہتر غوث پاک

ان کا رتبہ کس طرح ہوگا بیاں
” ہیں ولایت کے سمندر غوث پاک”

لاج میری حشر میں رکھ لیجئے
آپ ہیں محبوب داور غوث پاک

مردے اٹھ جاتے تھے فوراً ہی حضور
قم باذنی تم سے سن کر غوث پاک

آپ کا دامن ہو جس کے ہاتھ میں
وہ بھلا گھبرائے کیوں کر غوث پاک

اپنے در پر مجھ کو بھی بلوائیے
از طفیل ابن حیدر غوث پاک

آپ کی تعریف سے نوشاد کا
قلب ہوتا ہے منور غوث پاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے