ایسی عیدیں ہزار دیکھو تم
زندگی بھر بہار دیکھو تم
تم پہ بارش ہو رحمتوں کی صدا
ہر خوشی کو بار بار دیکھو تم
مزہ آۓ گا تمہیں بھی محبت میں
عشق کا کرکے اظہار دیکھو تم
کبھی زندگی میں کوئی غم نہ پاؤ
ایسی خوشی بار بار دیکھو تم
بھٹکتے ہو کیوں راہ حق سے بھلا
اپنے آباؤ اجداد کے قردار دیکھو تم
فیضان روٹھا نہ کرو تم ذرا ذرا سی باتوں پر
مت پھرو نظر مجھ کو ایک بار دیکھو تم
ازقلم: فیضان علی فیضان