مذہبی مضامین

کیا ہی اچھا ہوتا اگر سارے مسلمان نماز پڑھنے لگتے

*"نماز ایک ایسی عبادت ہے* جس کا حکم قرآن پاک میں متعدد بار آیا ہے اور اس کی ادائیگی کے لئے قرآن وحدیث میں سخت تاکیدات بھی موجود ہیں جبکہ مسلمان سب سے زیادہ نماز ہی سے غفلت برتتے ہیں  ،
"نماز پڑھنے میں دنیا وآخرت کی نمایاں کامیابیاں و بھلائیاں اور بہت فائدے مضمر ہیں اس لئے نماز کو کسی بھی حال میں ترک نہیں کرنی چاہئے۔

آئے کاش اگر ایسا ہوجائے کہ سارے مسلمان "نماز عیدین اور "جمعہ کی طرح بھاری تعداد میں نماز پڑھنا شروع کردیں ،
تو بڑے سے بڑے مسائل اور مہمات دنیوی واخروی خود بخود سر ہوجائیں ،
” ایک بار کا واقعہ ہے کہ سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی موجودگی میں ایک "جنگ فتح نہیں ہورہی تھی مقابلہ کانٹے کا تھا تو سرکار دوجہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے "مجاہدین اسلام کو صرف مسواک کرنے کی تلقین فرمائی دی تھی کہ ائے لوگوں مسواک کرو ،
سرکار کے فرمان کے بموجب صبح سویرے "مجاہدین اسلام ایک چشمے کے کنارے مسواک لے کر بیٹھ گئے اور کرنا شروع کردیا جب کفار ومشرکین نے دیکھا کہ سارے مجاہدین (اپنے دانتوں کو صیقل ) مسواک کررہے ہیں تو خوف کے مارے ان کی ہوا ڈھیلی ہوگئی اور یہ گمان کیا کہ اب ہم لوگوں کی خیر نہیں ہے کیونکہ "مجاہدین آج دانت چوخ کررہے ہیں اس فعل کا اس قدر اثر مرتب ہوا کہ کفار ومشرکین کی ہمت جواب دے گئی اور وہ جنگ کرنے سے باز آگئے ،
اور مسلمانوں کو فتح وکامرانی حاصل ہوگئی ،
*"سبحان اللہ
"نماز تو بہت ہی اہم واعظم عبادت خداوندی ہے اور ارکان نماز میں سب سے اعلیٰ وبالا شان سجدے کی ہے اور "اللہ رب العزت اپنے بندوں کوسجدے کی حالت میں دیکھ کر بہت خوش ہوتاہے اور سجدۂ بندگی اس کو بہت محبوب وپسندیدہ ہے ،
اس لئے ہر مسلمان کو چاہئے وہ بلا تامل وتاخیر مضبوط ارادہ اور عزم مصمم کرلیں کہ حالات چاہے جیسے ہوں لیکن ہم "اللہ تبارک و تعالیٰ کی عبادت کریں گے اور نماز نہیں چھوڑیں گے ،،،،
             "نماز چھوڑنا بہت بڑا گناہ ہے” اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں_*"من ترک الصلوٰۃ متعمدا فقد کفر*
یعنی جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑدی تو اس نے کفر کیا ،
مذکورہ حدیث پاک کے بارے میں ہمارے امام سیدنا "امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے تو تخفیف فرمائی ہے اورترک نماز کو ایساگناہ بتایا ہے جو حد کفر تک پہنچ جاتا ہے،
لیکن حضرت "امام شافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے نزدیک نماز نہ پڑھنے والا کافر گردانا جاتا ہے ،
اس لئے میرے مسلمان بھائیوانماز سے ہرگز غافل نہ ہوں ،،،
"آقائے کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک جگہ یہ ارشاد فرمایا ہے کہ کفر اور ایمان کے درمیان جو چیز امتیاز پیدا کرتی ہے وہ ہے نماز،،،
گویا کہ جو نماز نہیں پڑھتا وہ کفر اور ایمان کے درمیان امتیاز نہیں کرتا ہے۔
"اور نماز دل کا سکون ہے،
نماز روح کی غذا ہے ،
نماز سرکار کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ،
نماز مؤمنو اکی معراج ہے ،
نماز دین کا ستون ہے ،
نماز بے حیائ وبری باتوں سے روکتی ہے ،
نماز میرے آقا کی سنت ہے’
نماز پڑھنے سے صحت برقرار رہتی ہے ،
نماز پڑھنے سے بیماریاں دور رہتی ہیں ،
نماز میں برکت ہے ،
نمازی خوشحال رہتا ہے ،
نماز پڑھنے سے رزق میں کشادگی آتی ہے ،
نماز نمازی کو عزت دلاتی ہے ،
نماز پڑھنے سے قبر وحشر کا مرحلہ آسان ہوجائے گا ،
نماز پڑھنے سے چہرے پر نور رہتا ہے ،
نماز تمام خوبیوں کا سرچشمہ ہے ،
نماز کسی بھی صورت میں معاف نہیں ہے سفر وحضر صحت اور بیماری وغیرہ میں بھی معاف نہیں ہے جیسے بھی پڑھ سکیں مگر پڑھیں ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی عاقبت برباد نہ کریں نماز پڑھیں۔
مسلمان ہیں اہل ایمان ہیں اور ایمان والوں پر ہی فرض ہےم
اس لئے اس کو ہر ہر مسلمان اپنے اوپر لازم کرلیں۔
فائدے میں رہیں گے ان شاءاللہ تبارک و تعالیٰ ،اللہ ہر مسلمان کو توفیق طاعت عطا فرمائے اور نماز پڑھنے کی توفیق بخشے آمین ثم آمین بجاہ حبیبہ النبی الکریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

از خامہ: محمد طاہرالقادری کلیم فیضی بستوی
سربراہ اعلیٰ مدرسہ انوار الاسلام قصبہ سکندر پور ضلع بستی یوپی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے