اولیا و صوفیا

مرکز جن وبشر ہے تیرا در بابومیاں

ازقلم: اسلام الدین احمد انجم فیضی
جامعہ خدیجة الکبری مسلم نسواں کالج پپرا دائی گوراچوکی گونڈہ یوپی

فیض گنجورعرفان حضور مادر زاد ولی (شہزادہ حضور شعیب الاولیإ قطب زماں الشاہ محمد یارعلی صاحب قبلہ علیہ الرحمة بانی دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف) محمد احمد رضاعرف بابومیاں علیہ الرحمة والرضوان ۔ کی ذات پاک بہت بابرکت ۔کنزکرامت اورمنبع فیوض وبرکات ہے مجھ جیسا کم علم ناچیز کما شانہ آپ کی تعریف وتوصیف کرنے سے قاصر ہے آپ کی سوانح حیات ۔کرامات وکمالات وغیرہم کے لٸے ایک دفتر بھی ناکافی ہے راقم الحروف نے جو اپنے آباء واجداد وغیرہ کی زبانی سنا تھااس میں سے کچھ آپ کی محیر العقول۔ حیرت انگیز قبل ولادت کے واقعات زیر تحریر ہے تاکہ آپ جیسے محبین اولیإ اس مادرزاد ولی کی سیرت ۔کرامت وکمالات ۔عظمت وشان سے محظوظ ہوکر فیضان ولایت سے مالا ہو جاٸیں ؎ تصور سے کسی کے جگمگاتی ہے سحر اپنی کسی کی یادسے روشن چراغ شام کرتاہوں پیغام اسلام کو خورشید رسالت حضورسیدنامحمدعربیﷺ نے اور ان کے صحابہ کرام بعدہ اٸمہ اسلام ۔اولیإ عظام۔علماء ذوی الاحترام علیھم الرحمۃ و الرضوان نے یہ فریضہ اپنے ذمہ لیا اور اسے عام وتام کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی الحمدللہ یہ مقدس سلسلہ آج تک جاری ہے اور صبح قیامت تک یونہی جاری رہے گا اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں کہ اسلام کی نشرواشاعت میں اللہ والوں نے ایک کلیدی رول اداکیاہے یہ نفوس قدسیہ عجزو انکساری تواضع وخاکساری کامرکز ہوتے ہیں اور انسانیت ان پر فخرو نازکرتی ہے یہی وجہ ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے عقیدت مندوں ۔چاہنے والوں کا سیلاب امنڈ پڑتاہے شریعت وطریقت کی پیاس بجھانے والوں کی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے ولایت ایک عطیہ خداوندی ہے جو اللہ تعالی اپنے خاص الخاص بندوں کو عطافرماتا ہے (راویان صادق الاخبار بیان کرتے ہیں)ایک مرتبہ جمعہ کی شب تھی آپ کی والدہ ماجدہ ۔مخدومہ حجن دادی صاحبہ علیھا الرحمة نمازعشاء پڑھ کربستر پر آرام کررہی تھیں کہ خواب میں ایک بزرگ تشریف لاٸے اور فرمایا ۔ تجھے فرزند مبارک ہو ۔یہ بچہ ولی کامل ہوگا،ا س سے بیشمار مخلوق خدا فیضیاب ہو گی ۔اور کرامتوں کا ظہور ہوگا یہ خواب آپنے حضور شعیب الاولیا علیہ الرحمہ سے بیان کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا ،ہاں۔ ہمارے مشایخ عظام بشارت،دے رہے ہیں کہ ۔یہ بچہ مادزاد ولی ہے۔ابھی آپ اپنی والدہ کے شکم مبارک میں ہیں عالم وجود میں تشریف نہیں لائے مگر کرامتوں کا ظہور ہونے لگا ۔ روایت ہے کہ ایک مرتبہ آپ کی والدہ ماجدہ مخدومہ حجن دادی صاحبہ تہجد کے لٸے بیدار ہوٸیں ۔رات اندھیری تھی ۔۔ ایسی تاریکی کہ کوٸی شی دکھاٸی نہیں دیتی تھی کہ اچانک ایک روشنی دکھاٸی دیا جس سے ساراگھر روشن ہوگیا آپ نے وضو فرماکر نماز پڑھ لی ۔نماز سے فارغ ہوٸیں تو وہ روشنی غائب ہوگٸی آپ کی والدہ ماجدہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں نماز تہجد کےوقت گہری نید میں تھی ۔وقت تیزی سے گزر رہاتھا اچانک کسی نے پانی کاچھڑکاٶ کرکے جگایا میں بیدار ہوگٸی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ حضور شعیب الاولیإ بھی گھر پر( براٶں شریف ) موجود نہیں ہیں ۔اندر سےدروازہ بھی بند ہے اور پھر یہ جگانے والا کون ہے ؟ میں نے اس کاتذکرہ حضور شعیب الاولیإ سے کیا ۔تو آپ نےفرمایا تمہیں فرزند مبارک ہو تمہارا یہ بچہ مادرزاد ولی ہے آپ فرماتی ہیں کہ میں نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض کی مولا تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تونے مجھے ایسا فرزند عطا فرمایا کہ دنیا میں آنے سے قبل ہی کرامتوں کاظہور ہونے لگا کنزالکرامت حضوربابومیاں کی ولادت کے وقت موجودہ عورتوں کا متفقہ بیان ہے کہ آپ پیدا ہوتے ہی ۔اللہ۔ھو اللہ ھو اللہ ھو کا ورد فرمانے لگے ۔ان عورتوں نے عجیب طرح سے اپنی حیرت کا اظہار کیا کہ بچہ رونے کے بجاٸے اللہ ھو۔اللہ ھو کی صداٸیں بلند کرہاہے آپ کے بچپنے کایہ عالم تھا کہ اگر آپ روتے تو آپ کے سامنے قرآن کریم کی تلاوت کی جاتی آپ خاموش ہوکر بغور سماعت فرماتے ۔۔۔ راقم الحروف کے دور طالبعلمی ( مرکزی دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف ) میں ایک چودھری صاحب علاقہ دھنورہ کے (جو اسی نام سے جانے پہچانے جاتے تھے ) انھوں نےمجھ سے بیان کیا کہ علاقہ نیپال کی ایک عورت اپنی ایک سات سالہ اندھی بچی کو لےکربراٶں شریف آٸی ہوئی تھی اس کے آنکھوں کی روشنی ختم ہوچکی تھی بہت علاج کروایا کہ آنکھوں میں نور آجاٸے مگر وہ ٹھیک نہ ہوسکی ۔کنزالکرامت صاحب فیوض وبرکات حضور بابومیاں کی والدہ ماجدہ نے آپ کا لعاب مبارک اس کی آنکھوں میں لگا دیااللہ کی قدرت آنکھیں روشن ہو اٹھیں ؎ نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی ۔۔۔ کنزالکرامت حضور بابومیاں قبلہ علیہ الرحمہ کا دربار ردبلإ ومصاٸب اور دفع آسیب وسحر وجن ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے