اولیا و صوفیا منقبت

منقبت حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ

از قلم: شیخ عسکریؔ رضوی بنارسی

شیر خدا کے پیارے حضرت اویس قرنی
ہیں قلب میں ہمارے حضرت اویس قرنی

عشقِ نبی میں جن کا گزرا ہر ایک لمحہ
لاریب ہیں وہ پیارے حضرت اویس قرنی

رب کی رضا کے خاطر خدمت میں والدہ کی
بن کے رہے سہارے حضرت اویس قرنی

جلوہ دِکھانا ان کو خوابوں میں آکے اک دن
عاشق ہیں جو تمہارے حضرت اویس قرنی

ایمان کے لٹیرے بہکائیں ہم کو کیسے
"ہیں رہنما ہمارے حضرت اویس قرنی”

ہندوستاں سے ہم کو در پر بلائیے اب
ہم ہیں غموں کے مارے حضرت اویس قرنی

بن دیکھے مصطفےٰ کے اے عسکریؔ ہمیشہ
کرتے رہے نظارے حضرت اویس قرنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے