منقبت

منقبت: کرتے ہیں وہ سروری میراں سید حسین

منقبت در شانِ مکینِ کوہِ اجمیر، میرِ تارہ گڑھ، شہیدِ راہِ وفا، عارف باللہ، درویشِ کامل حضور میراں سید حسین المعروف بہ میراں صاحب علیہ الرحمة و الرضوان

حسبِ فرمائش: عالمہ فاضلہ محترمہ شمع بانوں رضویہ صاحبہ پونے مہاراشٹر

از قلم: عاصیؔ محمد امیر حسن امجدی رضوی
استاذومفتی: الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یو۔پی۔

ہیں خدا کے ولی میراں سید حسین
اور فدائے نبی میراں سید حسین

ہیں طریقت کے جو رہبر و مقتدیٰ
پیر کامل وہی میراں سید حسین

مانگ لو! مانگنے والو، جو چاہ لو
ہیں غنی و سخی میراں سید حسین

تارہ گڑھ کوہ جن کا ہے مسکن بنا
کرتے وہ سروری میراں سید حسین

جن کے دربار میں کیا فقیر و غنی
جاتے ہیں ہر کوئی میراں سید حسین

آپ اجمیر کی شان و پہچان ہیں
اور ہیں روشنی میراں سید حسین

مال و اولاد عز و شرف مانگتے
اور پاتے سبھی میراں سید حسین

قربِ حق کے لئے واردی زندگی
یوں لٹادی خودی میراں سید حسین

چھوڑ کر در دیوانے پھریں در بدر
یہ نہ ہوگا کبھی میراں سید حسین

تارہ گڑھ کی بلندی سے بھی نہ تھکے
پہونچےعاشق سبھی میراں سید حسین

آپ درویش، عارف، ولی و شہید
میرِ میراں توئی میراں سید حسین

تارہ گڑھ کے تمہیں میر و مختار ہو
سب ہیں کہتے یہی میراں سید حسین

ہاں! سوا رب کے جانے نہ ہرگز کوئی
کیاہے! عظمت تیری میراں سید حسین

کاش اپنی رسائی ہو عاصی امیرؔ
در پہ پھر اور بھی میراں سید حسین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے