تحریر: محمد ابو طالب نوری فیضی
استاذ و مفتی: دارلعلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور یوپی
حضرت سلطان الہند بر صغیر کے بڑے بڑے اولیاے کرام کے سردار اور سلسلہ چشتیہ کے بانی ہیں آپ حنفی مذہب کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے
پیدائش ۔علاقۃ خراسان 14 رجب 527 ھج میں پیدا ہوئے
آپ کے والد صاحب کا نام غیاث الدین ہے جو حسینی سید تھے اور والدہ ماجدہ کا نام ماہ نور ہے جو حسنی سیدہ تھیں 9سال کی عمر میں آپ حافظ قرآن ہو گۓ اور 14سال کی عمر میں جملہ علوم و فنون حاصل کر کے متبحر عالم دین بن گئے اور ایک روایت میں ہے کہ آپ نے 20سال تک تعلیم حاصل کی حکومتی انقلاب کی بنا پر آپ کے والد صاحب مع اہل وعیال خراسان سے عراق چلے آئے تھے وہیں آپ کا انتقال ہوا اس وقت حضرت خواجہ صاحب کی عمر 15سال تہی والد صاحب کے انتقال کے بعد آپ اپنی والدہ کے ساتھ خراسان واپس گۓ ترکہ میں ایک انگوروں کا باغ اور پن چکی ملی جس کی آمدنی سے آپ کے اخراجات چلتے تھے ایک دن آپ اپنے باغ میں تھے کہ اچانک اپنے وقت کے عظیم الشان ولی مجذوب وقت حضرت خواجہ ابراہیم وہاں آ گۓ آپ نے بڑے ادب سے خوشہ انگور ان کی خدمت میں حاضر کیا مجذوب وقت نے بڑی رغبت سے انکو کھایا پھر اپنی زنبیل سے کھلی کا ایک ٹکڑا نکالا اور دانت سے کاٹ کر آپ کو کھانے کے لئے دیا اس کےکھاتے ہی آپ کا دل دنیا سے اچاٹ ہو گیا سب کچھ بیچ کر رقم فقراء ومساکین میں تقسیم کر دیا اور تیزی سے سفر کر کے بغداد شریف پہونچے وہاں سلطان العارفین حضرت خواجہ عثمان ہارونی علیہ الرحمہ سے شرف بیعت حاصل کیا اور بیس سال تک سفر وحضر میں اپنے پیر کی خدمت میں رہے اور ان کے سامان سفر کو سر پر لاد کر ساتھ ساتھ چلتے رہے اس خدمت کا صلہ آپ کو یہ ملا کہ نعمت خلافت سے نواز ے گۓ 7 محرم 561ھجری میں آپ اجمیر شریف تشریف لائے اور 6 رجب المرجب 633 ہجری میں انتقال فرمایا مشہور ہے کہ آپ کے انتقال کے بعد آپ کی پیشانی پر یہ نقش ظاہر ہوا حبیب اللہ مات فی حب اللہ یعنی اللہ کا حبیب اللہ کی محبت میں دنیا سے رخصت ہوا محترم حضرات اگر واقعی ہم سنی مسلمان حضرت خواجہ اجمیری سے دل سے محبت کرتے ہیں تو انکی سیرت پاک پر بھی ہمیں عمل کرنا چاہیے ان کی حیات طیبہ کے مشہور کار نامے
1۔ دین و سنیت کی تبلیغ 2۔ ۔ نماز و روزہ اور احکام اسلام کی مکمل پابندی 3۔عوام و خواص کی حاجتوں کو حتیٰ المقدور پوری کرنا 4۔گناہوں سے ہمیشہ بچتے رہنا 5۔ظالم حکمرانوں کے سامنے حق بات کہنا اور حتی الامکان ان سے مقابلہ کرنا 6 ۔دینی تعلیم کو عام کرنا 7۔بھوکوں کو کھانا کھلانا وغیرہ
آج بھی اگر امت مسلمہ حضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پاک پر عمل کر نے لگے تو انشاءاللہ کامیابی قدم چومے گی اور ہر وقت دشمنان اسلام خوف زدہ رہیں گے
اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں جملہ مسلمانان عالم کی جان و مال و ایمان اور عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے اور ایمان پر موت نصیب فرمائے۔ آمین
https://t.me/waizuljummah