خواجہ غریب نواز منقبت

شانِ خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

بدل ڈالے دیارِ کفر کے دَستُور خواجہ نے
بسایا ہند میں وحدانیت کا نور خواجہ نے

دِکھایا وقت کے فِرعَونِیوں کو جلوۂ موسٰی
جَلایا قصرِ باطل میں چراغِ طُور خواجہ نے

چلے راہِ خدا میں، پرچمِ عشقِ نبی لے کر
کیا سازش کے ہر بندھن کو چَکنا چٗور خواجہ نے

نہ ٹھہری کفر کی جھوٹی چمک اُس نور کے آگے
ضیاے حق کو باطل پر کیا منصور خواجہ نے

دلوں کی سَر زمیں کو تابِشِ ایماں عطا کر کے
اندھیرا کفر کا ، فرما دیا کافُور خواجہ نے

ستاروں کی طرح، روشن ہیں اُن کے نقشِ پا اب بھی
زمینِ ہند ! تجھ کو کردیا پُر نور خـواجہ نے

کہیں گمنام اب تک ہوچکا ہوتا "اَنا ساگر”
اُسے ” کا سے ” میں لیکر ، کر دیا مشہور خواجہ نے

تکبر خاک میں سب مل گیا "جے پال جوگی ” کا
جلالِ حق سے اُس کو یوں کیا مَقہُور خواجہ نے

یقینا عزتِ دارین اُس کو ہوگئ حاصل
غـلامی میں جسے فرما لیا منظور خـواجہ نے

غموں میں جب اُنھیں آواز دی اہلِ عقیدت نے
تو پھر چشمِ عنایت سے کیا مسرور خواجہ نے

نُجومِ فکر ہیں میرے ، اُسی مہتاب سے روشن
فریدی ! میری فطرت کو کیا مَعمُور خواجہ نے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے