دہلی: 22 فروری/ جامعہ ہمدرد کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ریسرچ اسکالر محمد کفایت اللہ کو ان کے تحقیقی مقالہ ’سر سید احمد خان اور مفتی محمد عبدہ کی تعلیمی وسماجی خدمات کا تقابلی مطالعہ ‘پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی محمد کفایت اللہ نے یہ مقالہ شعبہ کی اسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ عامر کی نگرانی میں مکمل کیا جبکہ پروفیسر زبیر احمد فاروقی سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نائب نگراں کے فرائض انجام دیے ۔آن لائن منعقد اس امتحان میں ممتحن کے طور پر ڈاکٹر فریدہ خانم (سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے شرکت کی ۔عنوان پر سوال و جواب کے بعد مقالہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔ بعدازاں شرکاء نے مقالہ نگار اور نگراں کو اس تحقیقی کام پر مبارک باد دی۔ شرکت کرنے والوں میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر غلام یحیی انجم، ڈاکٹر آبرو امان اندرابی،ڈاکٹر ارشد حسین، ڈاکٹرمحمد احمد نعیمی ،ڈاکٹر وارث مظہری ،ڈاکٹر سمیہ احمد ،ڈاکٹر سید فضل الرحمان قابل ذکر ہیں ۔دیگر مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر ظہور احمد وانی ،نزیر احمد قادری ،ثنا ء اللہ ،ڈاکٹر نعمان ،ڈاکٹر اعظم ،عبیدہ ،محمداسلام فیضی ،محمدآصف ،محمد حسین شامل ہیں۔
متعلقہ مضامین
مضمون نگاری کا طریقہ
از قلم: ابوالمتبسم ایاز احمد عطاری، پاکستان آپ کی لکھی ہوئ کوئ سی بھی لکھی ہوئ تحریر آپ کے مرنے کے بعد باقی رہ سکتی ہے۔ اور یہ تحریر آپ کیلئے بخشش کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہتحریر لکھنے کا طریقہ کیا ہے۔؟؟تحریر لکھنا بندہ کیسے سیکھے .؟؟ […]
ہر شخص مطالعہ کیوں نہیں کر پاتا؟
ازقلم: ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری، پاکستان ہر چیز پایہ تکمیل تک اپنے اسباب کے ساتھ پہنچتی ہے۔ جیسے کسی نے کسی کی دعوت کی تو یہ دعوت مکمل اس وقت کہلائے گی جب میزبان دعوت کے اسباب کو مکمل کرے گا۔ اگر مکمل نہ کرے گا تو مہمان کہے گا کہ یہ کونسی دعوت ہے […]
’’آدھی روٹی کھائیں بچوں کو پڑھائیں‘‘ خانقاہ برکاتیہ کے پیغام کی عصری معنویت
امین ملت حضرت ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد پر پیغام فکر و عمل پر مشتمل نگارش ازقلم: غلام مصطفٰی رضوینوری مشن مالیگاؤںgmrazvi92@gmail.com اسلام دشمن قوتوں کی طرف سے مسلمانوں کو ہر میدان میں کم زور و پست کرنے کی سازشیں رچی گئیں۔ ایک صدی قبل جب کہ انگریز اس […]

