نتیجۂ فکر: اشرف رضا قادری
چھتیس گڑھ
حسین و منوّر ہیں مسعود غازی
معطّر مطہر ہیں مسعود غازی
عدو کے چھڑائے ہیں چھکّے انہوں نے
شجاعت کے پیکر ہیں مسعود غازی
جری ، حوصلہ مند ، مردِ مجاہد
علی کے دلاور ہیں مسعود غازی
نہ ٹِک پایا طوفان بھی ان کے آگے
عزائم کے پیکر ہیں مسعود غازی
صفیں دشمنوں کی ہیں رکھ دی الٹ کر
جلالِ پیمبر ہیں مسعود غازی
علی ابن طالب کے گھر کی وہ زینت
عطا کے سمندر ہیں مسعود غازی
قناعت کے جلوؤں سے روشن ہے سینہ
کمالِ ابوذر ہیں مسعود غازی
ہیں قد والے بھی سرنگوں جس کے در پہ
وہ مردِ قد آور ہیں مسعود غازی
رضائے خدا ڈھونڈتے ہیں جو اشرف
وہ ” مردِ قلندر ” ہیں مسعود غازی