میرا روڈ: 6 مارچ، ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) میراروڈ میں گزشتہ تین سالوں سے دارالقضاء قائم ہے۔ دارالقضاء میں مسلمانوں کے خاندانی و عائلی اختلافات اور زوجین کے باہمی جھگڑوں پر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے قاضی صاحب نہیں تھے جس کی وجہ سے کافی معاملات التوا میں پڑے ہوئے تھے ۔ قاضی صاحب کی عدم موجودگی کی وجہ سے دارالقضاء کا کام کاج متاثر ہو رہا تھا ۔ ان دشواریوں کے مدِنظر رکھتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نئے قاضی صاحب کے تقرر تک عارضی طور پر بھیونڈی شہر کے قاضی مطیع الرحمٰن قاسمی صاحب کو میراروڈ کے لئے بھی جزو وقتی قاضی مقرر کیا ہے۔ اب وہ ہفتہ میں دو روز ہفتہ اور اتوار کے دن میراروڈ میں فیصلے کریں گے ۔ ,۶ مارچ کو صبح میراروڈ نیانگر میں جنتا ڈیری کےقریب واقع دارالقضاء کے دفتر میں قاضی صاحب کی تشریف آوری پر دارالقضاء فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین صاحب اور منتظمہ کمیٹی کے اراکین نے اُن کا پُر جوش خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظیم الدین صاحب نے کہا کہ میراروڈ دارالقضاء میں معاملات کے حل اور مقدمہ کے اندراج کے لئے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دارالقضاء میں ایک کاؤنسلنگ سینٹر بھی قائم ہے جہاں طرفین کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کی جاتی ہے۔ اب تک ایسے سینکڑوں کیس آئے جو علیحدگی اختیار کرنا چاہتے تھے مگر کاؤنسلنگ کے بعد ان کے درمیان غلط فہمی کا ازالہ ہوگیا اور دوبارہ ساتھ رہنے پر راضی ہوگئے۔ ڈاکٹر عظیم الدین صاحب نے کہا کہ میراروڈ اور اطراف کے مسلمانوں کے لئے دارالقضاء اور کاؤنسلنگ سینٹر ایک بہت بڑی نعمت بن گیا ہے ۔ مسلمان عدالتوں اور پولیس چوکیوں کے چکر کاٹنے سے لوگ بچ جاتے ہیں اور قوم کا پیسہ بھی برباد ہونے سے بچ جاتاہے۔
متعلقہ مضامین
کسان تنظیموں اورحکومت کے مابین 11ویں دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ
ہماری آوازنئی دہلی، 22 جنوری (پریس ریلیز) کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز 11 ویں دور کی میٹنگ فریقین کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے سبب بے نتیجہ رہی۔ حکومت نے اگلی میٹنگ کی کوئی تاریخ متعین نہیں کی ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹیکَیت نے صحافیوں سے […]
بجٹ میں فوجیوں کے ساتھ دھوکہ ہوا: راہل
ہماری آواز/نئی دہلی، 5 فروری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ کے سلسلے میں حکومت کو پھر سے ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کا کام ہوا ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے مصروف فوجیوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا […]
عظمت مصطفیٰ کانفرنس و سنگ بنیاد مسجد عائشہ کل
رام گڑھ/جھارکھنڈ: 21/مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل یعنی اتوار 21 مارچ کو صبح نو بجے، اماٹانڈ،ہیہل ،چینگڈا، رام گڑھ میں مسجد عائشہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر عظمت مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہونے جارہا ہے. جس میں ملک ہندوستان کے مشاہیر علمائے کرام و پیران عظام أور شعرائے اسلام تشریف لا رہے ہیں.جلسے کی سرپرستی […]