سدھارتھ نگر: 11 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) ضلع مرکز سے مشرقی و جنوبی جانب واقع موضع سرولی ٹولہ بندیشرپور میں اس وقت ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا جب ایک 6 سالہ بچی اپنی ہمت دکھانے کے لیے چھت سے کود گئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق محمد بشیر کی 6 سالہ بچی شافیہ خاتون چھت پر اپنے پڑوس کی بچیوں کے ساتھ کھیل کود میں مصروف تھی کہ اس کی ہم عمر چچا زاد بہن مسماۃ بشریٰ خاتون نے اسے چیلنج کرتے ہوئے کہا: اگر ہمت ہو تو چھت سے کود کر دکھاؤ! پھر کیا تھا شافیہ نے فوراً ہی چھت سے چھلانگ لگا دی، اس واقعہ کے بعد جہاں بچی کے بائیں پیر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اہل خانہ پریشان ہو اٹھے وہیں پورے گاؤں میں لوگ حیرت و استعجاب کا مجسمہ بن بیٹھے، حالاں کہ بچی نے نادانی میں ایسا کیا مگر واقعی اس میں ہمت تو تھی ہی۔