متفرقات

مغربی چمپارن کے تاجدار مدینہ کانفرنس میں علامہ صاحب علی چترویدی کا کلیدی خطاب

مغربی چمپارن/بہار: 18 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل شام ضلع کے بلوہی پوسٹ بنہی میں شاندار تاجدار مدینہ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی سرپرستی خانوادۂ رضویہ کے چشم و چراغ حضرت علامہ عمر رضا (صاحبزادہ علامہ قمر رضا، بریلی شریف) نے فرمائی، صدارت حضرت مولانا محفوظ الرحمٰن (پڑرونا) نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عیسیٰ رضا نوری نے انجام دی۔
بعد نماز عشاء قرآن مقدس کی تلاوت سے حضرت قاری آفتاب عالم صاحب نے کانفرنس کا آغاز کیا جس کے بعد نعت و منقبت اور تقریر کا دور شروع ہوا یکے بعد دیگرے باہر سے آئے ہوئے مہمانان مولانا ریحان رضا صاحب (ایم۔پی۔) مولانا قمرالدین صاحب(بسہیاں) مولانا حسنین رضا (چمپارن) کی تقریریں ہوئیں جبکہ شاعر اسلام جناب ارشد اقبال صاحب اشرفی، قاری شکیل صاحب نظامی(چھاؤنی) جناب نعیم و معین یٰسینی صاحبان نے نعت و منقبت پیش کیئے۔ جبکہ کلیدی خطاب ماہر تقابل ادیان خطیب ہندوستان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی(پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا، و چیف ایڈیٹر امام احمد رضا میگزین، بندیشرپور،سدھارتھ نگر) کا ہوا؛ کانفرنس میں علامہ چترویدی صاحب نے رحمۃ للعالمین کی بے پناہ رحمتوں پر خطاب فرماتے ہوئے مذاہب مختلفہ کی کتابوں میں موجود آپ کے فضائل و کمالات کا بیان کیا۔
باہر سے تشریف لائے جملہ مہمانوں بالخصوص علامہ چترویدی صاحب کے ممبر شریف کی آمد پر اراکین کانفرنس نے پرزوش استقبالیہ دیتے ہوئے پھول اور شال پیش کیا۔
اس موقع پر حضرت مولانا اظہرالحسن صاحب، مولانا شفاعت علی صاحب اور حافظ شاہ عالم رضوی کے ساتھ ساتھ قرب و جوار اور دور و دراز کے درجنوں علما زینت اسٹیج رہے۔
جلسہ کی قیادت و سیادت اور انتظام و انصرام میں حضرت حافظ اسلام صاحب، قاری نور علی صاحب، حافظ مستقیم صاحب و حافظ شفیق عالم پیش پیش رہے علاوہ ازیں دیگر اراکین کانفرنس نے اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی نبھائی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے