ازقلم : فرید عالم اشرفی فریدی
بزم سرور سجا لیجئے
پھر جگر جگمگا لیجئے
دربدر میں نہ بھٹکوں شہا !
مجھ کو اپنا بنا لیجئے
گر ضیاء چاہیے عمر بھر
دل میں الفت بسا لیجئے
عشق سرکار میں جھوم کر
دل مدینہ بنا لیجئے
بارش نور ہونے لگی
اپنے دامن بچھا لیجئے
یا نبی!کب سے بیتاب ہوں
اپنے در پر بلا لیجئے
راہ حق پر رہے زندگی
بس یہی فیصلہ لیجئے
عشق و الفت سے اپنا جگر
اب فریدی سجا لیجئے