متفرقات

الجامعۃ الغوثیہ اترولہ میں ' تحفظ ناموس رسالت'کی نشست

پریس ریلیز/ بلرامپور، مورخہ 26 جولائی بروز سوموار 2021 کو الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ ضلع بلرامپور میں تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے بینر تلے جید علماء کرام، مفتیان عظام، کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں تحفظ ناموس رسالت بل کو لے کر خاص گفتگو ہوئی، اس نشست میں تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے اہم رکن حضرت علامہ مولانا محمد عباس رضوی صاحب قبلہ (قومی ترجمان رضا اکیڈمی ممبئی) نے بِل کے اہم نکات پر علماء کرام کے مابین تحفظ ناموس رسالت کے تعلق سے اپنی بات رکھی،آپ نے کہا کہ اہل مغرب ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے کر کے اسے اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے رہے ہیں مگر اب جمہوری ملک ہندوستان میں بھی آئے دن ایسی خباثت کی جارہی ہے جسے ایک طرح سے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کیلئے سوچی سمجھی سازش بھی کہا جا سکتا ہے ،مسلمان اتنا کمزور ہو گیا کہ اب پیغمبر اسلام محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر حملہ ہو اور مسلمان صِر ف دیکھ کر نظر انداز کردے
یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے،جبکہ مغربی دنیا یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ مسلمان اپنی ذات خاندان کی توہین تو برداشت کرلے گا مگر اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی ادنیٰ توہین بھی برداشت نہیں کرے گا ،آئے دن اسلام مخالف اس طرح کی بدترین حرکتیں کرتے ہیں ،جس کو روکنے کیلئے حب رسول سے سرشار محافظین ناموس مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت ہے یاد رہے یہ ذمہ داری کسی ایک فرد کی نہیں پوری امت مسلمہ کی مجموعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس گھناوُنی سازش کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ،دینی ملی سماجی تنظیموں کے سرکردہ افراد آگے بڑھیں اور گستاخیوں کو روکنے کی کوشش کریں ،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وفاداری کا ثبوت دیں ،اس اہم نشست میں مندرجہ ذیل تجاویز رکھی گئیں، (1)حضرت محمد مصطفی صی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بل پاس کیا جائے،(2) قرآن عظیم یا نبی اخر الزماں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم یا کسی بزرگ کی توہین کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی یہ قبیح حرکت نہ کر سکے،(3) وسیم رضوی جیسے مرتد کو تعزیرات ہند کے تحت فوراً گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے،(4) رضا اکیڈمی ممبئی نے اس سلسلے میں جو اقدامات کئے ہیں ہم سبھی لوگ شانہ بشانہ اسکے ساتھ ہیں اور اس کے کئے ہوئے کاموں کی سراہنا کرتے ہیں (5).ان تجاویز کو دوسری عصری زبانوں میں منتقل کر کے بذریعہ ضلعی حکام وزیراعظم اور صدر جمہوریہ تک پہونچایا جائے ۔اس اہم میٹنگ میں معزز و موقر علماء کرام مفتیان عظام شریک رہیں، جن میں خصوصیت کے ساتھ حضرت علامہ بیت اللہ مشاہدی صاحب پرنسپل الجامعۃ الغوثیہ اترولہ، حضرت علامہ مفتی مسیح الدین صاحب قبلہ، حضرت علامہ عطا محمد صدیقی مصباحی صاحب قبلہ، حضرت علامہ محمد رضا صدیقی اترولہ، حضرت علامہ عبدالقیوم صاحب قبلہ، حضرت علامہ حشمت علی صاحب قبلہ، حضرت علامہ علاؤالدین مصباحی صاحب قبلہ، حضرت علامہ مفتی ریاض حیدرحنفی صاحب قبلہ، حضرت قاری گل محمد صاحب، حضرت مولانا سجاد احمد صاحب قبلہ،حضرت مولانا ریحان رضا صاحب قبلہ، صوفی حفیظ الہدی صاحب قبلہ، قاری محبوب علی صاحب قبلہ، حضرت علامہ محمد اسلم صاحب، محترم ایاز مصطفی صاحب منیجر الجامعۃ الغوثیہ اترولہ، حضرت مولانا محمدقمرانجم قادری فیضی "چیف ایڈیٹر ماہنامہ جام میر بلگرام شریف” قابل ذکر ہیں،

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے