سخن آموز : فرید عالم اشرفی فریدی۔
شہر آقا کا نظارہ دیکھئے
نور کا ہر سو اجالا دیکھئے
سرورِ دیں کی عنایت ہو گئی
ہو گیا یثرب مدینہ دیکھئے
سنَّتِ سرکار پر چلتے رہو
زندگی ہوگی دو بالا دیکھئے
رَبِّ ہَبْلیِ اُمّتیِ کہہ کر نبی
امتی کو ہیں بچایا دیکھئے
سدرہ پر جبریل جا کر رک گئے
مصطفٰی کا آگے جانا دیکھئے
مصطفٰی خیر البشر کی ہے عطا
ساری دنیا ہے اجالا دیکھئے
حسن کا فردوس کا اس پر نثار
مصطفٰی کا چل کے روضہ دیکھئے
اے فریدی ہوکے آقا پر نثار
اوج پر قسمت کا تارہ دیکھئے