سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے مفید مشوروں سے نوازا
ممبئی: ہماری آواز (پریس ریلیز) 5 جنوری// مالیگاؤں کی سرزمین پر اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کا قیام خوش آئند ہے، میری دعا ہے کہ جلد اس کا تعمیری کام پایۂ تکمیل کو پہنچے اور قوم کو اس کے ذریعے فیض پہنچے- یہ بہت اہم اور ضروری کام ہے- اس طرح کے تاثرات جانشین شہید راہ مدینہ حضرت مولانا سید محمد معین میاں کچھوچھوی اشرفی الجیلانی دام فیوضہ نے عنایت فرمائے- آپ نے 2 جنوری بروز سنیچر کی سہ پہر رضا اکیڈمی ممبئی کے دفتر میں یہ تاثرات عنایت فرمائے- آپ نے غلام مصطفٰی رضوی کی تحریری کاوشوں کو سراہا اور دعائیں دیں- اس موقع پر سربراہ رضا اکیڈمی ممبئی الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ نے مفید مشوروں سے نوازا اور فرمایا کہ کام کیجئے ان شاء اللہ برکتیں ظاہر ہوں گی- آپ نے رضا اکیڈمی ممبئی کے سالانہ مجلہ یادگار رضا شمارہ 27 کی مقبولیت پر بھی دعاؤں کی سوغات دی- اس موقع پر مولانا محمد عباس رضوی، مولانا خلیل الرحمٰن نوری سمیت کئی شخصیات موجود تھیں- ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں سے جاری کی گئی-