متفرقات

جمعية قباء التعليميه والخيريه(نیپال) کی جانب سے غربا میں کمبل اور جاکیٹ تقسیم

نیپال: ہماری آواز(انوارالحق قاسمی) 5جنوری//
موجودہ دور میں مہلک وبائی مرض "کرونا وائرس "کی وجہ سے بلا تفریق ہر ایک فرد بشر کاناقابل تلافی نقصان ہواہے۔
اچھے اچھے صاحب ثروت حضرات کے حالات بد سے بد ترہوچکےہیں۔
غرباء، فقراء، مساکین تو کھانے کے لیے دانے دانے کے لیے ترس رہے ہیں، بہت محنت کے بعد انہیں کچھ کھانے کو مل رہاہے،اسی طرح پہننے کےلیے ان کے پاس لباس تک نہیں ہے، جسے وہ زیب تن کرسکے۔
ایسے ناگفتہ بہ حالات میں سخت موسم سرما کی آمد ہوچکی ہے،جب کہ ان کے پاس نہ ہی” جاکیٹ "ہے، جسے پہن سکے،اور نہ ہی” کمبل”ہے ،جسے اوڑھ کر ٹھنڈی کے ایام بسرکرسکے۔
ایسے نازک اور نامساعد حالات میں "جمعية قباءالتعليميه والخيريه نيپال”کی جانب سے، جمعیة کے امین عام حضرت مولانا وسیم اختر صاحب سراجی حفظه الله ريسرچ اسکالر جامعة الإمام محمد بن سعود الاسلاميه رياض مملكت سعودي عرب کی سعی پیہم اور جہدمسلسل کےذریعہ چند مہمانان خصوصی مثلا:حضرت مولانا ارشاد احمد صاحب المدنی نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال، الحاج ڈاکٹر محمد نیک محمد صاحب اصلاحی،الحاج محمد یاسین صاحب سروٹھا،سمیع اللہ عرف مکھیا محمود صاحب، مولانا سراج احمد صاحب سراجی،مولانا انیس الرحمان صاحب ریاضی،محمد ساجد بن شیخ کابر ،شیخ صدرالحق،شیخ عزیز، مطیع الرحمٰن ایڈیٹر :اتم خبر،مولانا تمیم اختر صاحب سراجی ،راجیش شاہ، کی موجودگی میں کل بتاریخ 4/جنوری کو ملک نیپال کے ضلع روتہٹ میں واقع ایک مشہور بستی "جنگڑوا”کے فقراء ،مساکین، اور یتیم بچوں، بچیوں میں تقریبا40/سے زائد "کمبل”اور 30/سے زائد "جاکیٹ "تقسیم کی گئی ہیں ۔
اس قابل ستائش کارنامہ سے لوگ کافی خوش ہیں، اور ہر ایک اس عظیم کارنامہ کی بےحد تعریف کررہےہیں،اور علاقہ میں حضرت مولانا وسیم اختر صاحب سراجی ہی کے اس کارنامہ کاچرچا اور نام ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے