متفرقات

کوکن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے میں مصروف حضرت سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری

کوکن،مہاراشٹرا
حضرت سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری کی سرپرستی میں کوکن علاقوں کے سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے ممبئی عظمی سے آل انڈیا سنی جمعۃ العلماء اور رضااکیڈمی کا وفد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقاتیں کررہاہے اور ان کو دلاسہ دیتے ہوئے تعاون کا ہاتھ بڑھا رہاہے واضح رہے یہ قافلہ دارالعلوم امام احمد رضا رتناگیر کے ناظم اعلی حضرت مفتی قاضی ابراہیم مقبولی صاحب اور حضرت قاضی عبدالرحیم مقبولی صاحب کی دعوت پر حضرت مولانا سید معین الدین اشرف صاحب اور الحاج محمد سعید نوری کی معیت میں ادارے اور اس کے گردونواح کا دورہ اور معائنہ کرکے دوبارہ چپلون سیلاب متاثرین کی فریاد اور ان کی امداد کیلئے دارالعلوم امام احمد رضا کنڈیرے رتناگیر سے روانہ ہوچکا ہے وفد میں مالیگاؤں آل انڈیا سنی جمعۃ العلماء اور رضااکیڈمی کے ذمے داران شامل ہیں جناب ڈاکٹر رئیس شکیل سبحانی سلیم شہزاد اور ممبئی سے مولانا خلیل الرحمان نوری مولانا امان اللہ نوری مولانا محمد عارف قادری مولانا ظفرالدین رضوی، نوری میاں اکرم خان اشفاق علی فاروقی قطب الدین علی فاروقی محمد رفیق عرف منا بھائی حسن رضوی عرفان سر شمس الحق بھیونڈی کے علاوہ اور بھی لوگ شامل ہیں۔

ظفرالدین رضوی
صدر رضا اکیڈمی بھانڈوپ ملنڈ ممبئی
مورخہ 28 جولائی 2021 بروز بدھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے