متفرقات

منقبت حضور صوفی نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ

خلیفہ حضور احسن العلماء و حضور رئیس الاتقیا محی السنہ تاج الاصفیا خطیب البراہین حضرت علامہ مولانا مفتی صوفی محمد نظام الدین قادری برکاتی رضوی رحمۃ اللہ علیہ

رضائے حضرت احمد رضا صوفی نظام الدین
جہانِ علم و حکمت کی ضیا صوفی نظام الدین

کبھی ہونا نہیں مجھ سے جدا صوفی نظام الدین
نگاہِ لطف ہو مجھ پہ سدا صوفی نظام الدین

عطائے حافظ ملت رضائے احسن العلماء
غلام حضرت خیرا لوری ﷺ صوفی نظام الدین

تمہارا در رہے ہردم چمکتا اے مرے محسن
رہے نوری فضا سایہ نما صوفی نظام الدین

نہیں بھٹکینگے ہم راہِ ہدایت سے مرے محسن
تمہارا فیض گر ہم پر رہا صوفی نظام الدین

مزارِ پاک پر تیری سجی ہے نور کی چادر
تیرا در نور کا بقعہ بنا صوفی نظام الدین

تیری سیرت بڑی پیاری تیری صورت بڑی پیاری
تیری ہستی بڑی رتبہ بڑا صوفی نظام الدین

رہے گا ناز مجھ کو عمر بھر اس بات پر شاہد
کہ میں نے دیکھا ہے جلوہ ترا صوفی نظام الدین

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے