ازقلم: فہیم جیلانی احسن مصباحی، مرادآباد
ہم کون سی غفلت میں ہیں؟ جو اب تک ہماری آنکھیں ہی نہیں کھل رہی ہیں۔
یہ جو آپ MxPlayer پر فلم کا بینر دیکھ رہے
اس فلم میں حضرت اورنگزیب رحمۃ اللہ علیہ کو
ایک ظالم بادشاہ ، ایک ویلن بناکر دکھایا جا رہا ہے،
اور بندیل کھنڈ کے چھترسال کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا ہے، اس میں حقیقت کو پس پشت ڈال کرتاریخ کو ایسے
توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا کہ عوام حضرت اورنگزیب
رحمۃ اللہ علیہ اور اسلام سے بدظن ہو جائیں ،
پچھلے سال کی بات ہے کہ لکشمی جو ہندؤں کی دیوی ہے اس کے نام کو صرف فلم کا ٹائٹل بناکر اس کے ساتھ لفظ”بم” کا استعمال کیا تھا کہ ان لوگوں نے اس لفظ کو اپنی دیوی کے نام کے ساتھ بلکل بھی برداشت نہیں کیا اور ہر طرف اس طرح سےتباہی مچائی کہ بالاخر لکشمی نام سے بم کو ہٹانا پڑا۔
ایک ہم ہیں کہ ہمارے بزرگوں کے کردار کو مجروح کر ان کے نام کو غلط طریقہ سے استعمال کر پوری پوری فلمیں اور سیریل بنائے جا رہے ہیں، اور ان کے نام پر ناجائز طریقہ سے لوگ شہرت، مال و دولت پا رہے ہیں، ہر طرف دوسرے لوگ ہمارے ناموں کو غلط طریقہ سے استعمال کر بے جا فائدہ اٹھا رہے ہیں، اور ایک ہم ہیں کہ ہمارے کانوں پر جو تک نہیں رینگ رہی۔
آخر ایسا کیوں؟؟
خدارا اس پر روک لگائیں!
ہمیں آتنک وادی ثابت کرنے میں فلم انڈسٹری کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔اس لیے کہ یہ فلم انڈسٹری والے جہاں بھی مسلم کریکٹر رکھتے ہیں ساتھ ہی اس کو آتنک وادی کریکٹر میں بھی دکھاتے ہیں،
یہ جو فلم ہے ابھی صرف اس کا ٹریلر ہی آیا ہے، اور آج یہ فلم ریلیز بھی ہونے جا رہی ہے
اس کے ریلیز ہونے سے پہلے پہلے اس پر روک لگانے کا مطالبہ کریں، ہر تنظیم اور اس سے جڑا ہر شخص ہر چھوٹے بڑے انسان کی ذمہ داری ہے کہ اس پر آواز اٹھانے کی کوشش کرے، ساتھ ہی اپنے اپنے علاقے سے ایم ایکس پلیر پر ، اور اس فلم کے ڈائریکٹر اور جن کی مدد سے یہ فلم بن رہی ہے ان پر ایف آئی آر درج کر کاروائی کا مطالبہ کریں،
ہو سکتا ہے کہ آپ کی بدولت یہ کام رک جائے۔
اور ان ظالموں کو آگے کے لیے سبق مل جائے، اگر یہ فلم ریلیز ہونے سے نہ بھی رکی تو یہ لوگ آگے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں گے، اور اس طرح کی حرکت کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے،
اگر آج ہم نے ڈھیل دی تو مستقبل میں اس کا نتیجہ بہت برا ہوگا۔