متفرقات

نعت : مرے مصطفے ہیں زمانے سے پہلے

رشحات قلم : شمس الحق علیمی مہراج گنج

ادب سے رہو طیبہ آنے سے پہلے
شہِ دیں کو دکھڑا سنانے سے پہلے

زمیں کہہ رہی ہے یہی آسماں سے
مرے مصطفی ہیں زمانے سے پہلے

خدایا مِری آنکھ روشن تو کردے
دیار مدینہ دکھانے سے پہلے

جوکرکےگئ تھی شہ دیں سے وعدہ
چلی آئی ہرنی بلانے سے پہلے

عرب والے کرتے تھے درگور بچی
نبی معظم کے آنے سے پہلے

مدینے میں والد کو میرے بلا لیں
مجھے در پہ آقا بلانے سے پہلے

دعائیں کرو مغفرت کی خدا سے
لحد میں مجھے تم لٹانے سے پہلے

فرشتو شہ دیں سے ملنے دو مجھ کو
مجھے نار میں لے کے جانے سے پہلے

سبق ابن حیدر کی سیرت سے سیکھو
سوالی کو گھر سے بھگانے سے پہلے

لیا بوسا قدموں کا روح الامیں نے
رسولِ خدا کو جگانے سے پہلے

کرا دیں گناہوں کی رب سے معافی
ہمیں آقا کوثر پلانے سے پہلے

ضرورت سے زائد کی آئی وعیدیں
حدیثیں پڑھو دھن لٹانے سے پہلے

اگر بھوکا کوئی نظر آئے فوراً
کھلا اس کو کھانا تو کھانے سے پہلے

خدا کے غضب سے جو تم کو ہے بچنا
بچو حق کسی کا دبانے سے پہلے

عمل کر شریعت پہ ہر دم مسلماں
جہاں سے لحد میں تو جانے سے پہلے

تلاوت میں لذت ملے گی برابر
وضو کر لو قرآں سنانے سے پہلے

عذابِ الٰہی سے ڈر ابن آدم
تو ماں باپ کا دل دکھانے سے پہلے

درودوں کی کثرت رہے لب پہ شمسی
شہ دیں کی محفل سجانے سے پہلے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے