منقبت

منقبت : ہمیں درکار ہے تیرا سہارا نعمت ملت ۔

نتیجہ فکر : محمد شاہد رضا رضوی

خلیفہ حضور مجاہد ملت پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ حافظ و قاری محمد نعمت اللہ قادری حامدی حبیبی رحمۃ اللہ علیہ گوجیدرہ ضلع بھدرک اڑیسہ

علوم و فن کا اک روشن ستارا نعت ملت
اڑیسہ کے مجاہد کا دلارا نعمت ملت

نہیں ہوگا کبھی اسکا خسارا نعمت ملت
ہے جس نے بھی تمہیں دل سے پکارا نعمت ملت

کریں گے کس قدر اب ہم گزارا نعمت ملت
نہیں دیکھیں گے جب جلوہ تمہارا نعمت ملت

کرو نظر کرم ہم پر خدارا نعمت ملت
ہمیں درکار ہے تیرا سہارا نعمت ملت

مرے دل کی ہے بس اتنی تمنا نعمت ملت
کسی دن آکے دیکھو میں بھی روضہ نعمت ملت

مجاہد کے ہو تم پیارے ہے ناتا اعلیٰ حضرت سے
رضا سے ملتا ہے شجرا تمہارا نعمت ملت

بچایا ہر گھڑی جس نے ہمیں گمراہ فرقوں سے
ہمارے واسطے تھے اک مسیحا نعمت ملت

مصیبت کے ہیں مارے ہم غموں کی دھوپ ہے سر پر
کرم کیجیے ملے ہم کو کنارا نعمت ملت

نہ جانے حال کیا ہوتا کہاں جاتے کہاں پھرتے
سنبھالا ہے ہمیں تونے سنبھالا نعمت ملت

تڑپتا ہے مرا دل دیکھنے کو اے مرے دلبر
تمہارے عرس کا دلکش نظارا نعمت ملت

بلاو ہم کو بھی شاہا کبھی دربار میں اپنے
یہ شاہد بھی ہے اک شیدا تمہارا نعمت ملت

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے