متفرقات

نعت : ان کے دربار کا فلسفہ ہے الگ ‌

نتیجۂ فکر : سید اولاد رسول قدسی مصباحی نیویارک امریکہ

ان کی یادوں کا یوں دائرہ ہے الگ
درد میں کیف کا ذائقہ ہے الگ
خوب دیتے ہیں وہ بےطلب صبح و شام
ان کے دربار کا فلسفہ ہے الگ
دیدے بالیدگی کی ضیا روح کو
اسوۂ پاک کا آئینہ ہے الگ
کٹ کے گر جائے گا ظلم آہوں سے خود
خون مظلوم کا فیصلہ ہے الگ
ہے یہ اعلاں بل احیا کا قرآن میں
بہر حق موت کا مرحلہ ہے الگ
اس کا ہر لفظ ہے عشق کا شاہکار
کنزالایمان یوں ترجمہ ہے الگ
رحمتوں سے مزین ہیں لمحے مرے
نعت گوئی کا یہ مشغلہ ہے الگ
حد فاصل نہیں ہے کوئی راہ میں
ان کا رب سے عجب رابطہ ہے الگ
لمحہ لمحہ برستا ہے رحمت کا نور
حج کے ایام میں تلبیہ ہے الگ
ان کا نقش قدم مشعل راہ ہو
وحشت نفس کا تزکیہ ہے الگ
تیرے شعروں کی قدسی ہے ندرت گواہ
حسن افکار کا زاویہ ہے الگ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے