سیرت و شخصیات

تحفہ رَوَّاسیہ رفاعیہ

سلسلہ مبارکہ رِفاعیہ کے جلیل القدر بزرگ، مجدد ملت محمدیہ
سیدی امام محمد مہدی الرواس الصیادی الرفاعی(متوفیٰ1287ھ) قدس اللہ سرہ کی دس قیمتی نصیحتیں۔

ترجمہ: مولانا مدثر جمال رفاعی تونسوی،بہاول پور، پاکستان

(1)اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس مت ہو۔
(2)اپنے اعمال کا تَرازو اپنے ہاتھ میں رَکھ۔ (یعنی اپنے اعمال کا خود محاسبہ کرتے رہو)
(3)نیکیوں کی کثرت کر!
(4)جتنا ہوسکے کم سے کم بُرائیاں کر!
(5)تو اگرچہ معصوم نہیں ہے پھر بھی کوشش کرکہ تجھ سے بُرائی نہ ہو، کیوں کہ بُرائیاں بارگاہِ ربانی میں حاضری سے رکاوٹ بنتی ہیں۔
(6)اگر تُجھے نیکی کی توفیق ہو تواللہ تعالی کی اس توفیق کے ساتھ خوش ہو۔
(7)اگر توبُرائی اورگناہ میں مبتلا ہوجائے تو اپنے آپ پر رو۔
(8)اللہ تعالیٰ سے کثرت کے ساتھ مغفرت طلب کیا کر، کیوں کہ وہی گناہوں کو معاف کرنے والا، عیوب کو چھپانے والا اور تنگیوں کو دور کرنے والا، اور غیب سے اپنے بندوں کے دِلوں پر نور کا فیضان فرمانے والا ہے۔
(9)اپنے نبی اعظم ﷺ کو اللہ تعالی کے ہاں اپنے قرب کے لیے وسیلہ بنا۔
(10)اپنے نبی اعظمﷺ پر درود وسلام کے ذریعے اپنے دِل کو باغ بنا، اور اپنی خلوت و جلوت میں اس دُرود و سلام کی کثرت کر۔

(الدرۃ البیضاء للامام محمد مہدی الرواس الرفاعی بتحقیق الشیخ عبدالحکیم بن سلیم عبدالباسط۔ ص63 )

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے