مترجم : ڈاکٹر محمدخان بیابانی رفاعی، حیدرآباد
يقول شيخنا وقدوتنا الي اللہ الحسيب النسيب الشريف سيدي احمد الرفاعي
ترجمہ: ہمارے شیخ اور بارگاہ خداوندی تک کے ہمارے رہنما بہترین حسب و نسب کے مالک بزرگ سید احمد الرفاعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
انا في مريدي كشعره من حاجبي
وكل ملوك الارض في طوع قبضتي
ترجمہ: میں اپنے مرید کے نزدیک اپنے پلکوں کے بال کی طرح ہوں اور زمین کے تمام بادشاہ میرے آسان قبضہ میں ہیں
في بدء امر الامر قبلت يد المختار وهذه نفحتي
انا ابااعلمين ولي في الوري شأن
ترجمہ: ابتدا ہی میں میں نے دست قدرت کو قبول کرلیا ہے اور میرا اعلان یہ ہے کہ میں دو عٙلٙم والا ایسا ولی ہوں جس کی زمانے میں بڑی شان ہے
اذادعاني مريدي يراني في عين العلا
ولي خرقة سمراء شرفت بجدي المصطفي
ترجمہ: میرا مرید جب مجھے ندا کرتا ہے تو وہ مجھے بلند نگاہ سے دیکھتا ہے
اور میرے لئے ایک خرقہ ہے جس سے میں اپنے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم سے مشرف ہوا ہوں
انا اباالعلمين عين الارادة
ترجمہ: میں ارادت کی نگاہ سے دو عٙلٙم والا ہوں
(امام رفاعی کے قصائد سے ماخوذ)