العارض : خاکسار ابو حامد محمد شریف الحق مدنی رضوی ارشدی کٹیہاری امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد
اہل سنت وجماعت ہندوستان کے ہر ضلع ، ہر شہر، ہر تحصیل ، ہرقصبہ ، ہر گاؤں ، ہر دیہات میں ہسپتال کھولیں، اچھے اور ماہر، شریعت پر عمل کرنے والے ڈاکٹروں کو مقرر کریں ، بزرگوں کے نام پر ہسپتالوں کے نام رکھے جائیں ، کم پیسوں میں علاج کیے جائیں ، تاکہ قوم مسلم کا بھلا ہو ، اور مسلم قوم کو در در بھٹکنے ٹھوکریں کھانے کی نوبت ہی نہ آنے پاۓ ، اگر اس پر عمل کر لیا گیا تو ہماری قوم کے لیے فخر کی بات ہوگی ، دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ مسلم قوم کو بزرگوں کے نام یاد ہوجائیں گے ، اور جب نام یاد ہوجائیں گے تو ان بزرگوں کی سیرتیں پڑھنے کا حوصلہ اور جذبہ پیدا ہوجائےگا ، اور پھر لوگوں کے اندر دینی جذبہ بیدار ہوجائےگا ‘ جب دینی جذبہ اور حوصلہ پیدا ہوجائےگا ‘ تو شریعت کے مطابق زندگی بھی گزاریں گے ‘ پھر دنیا وآخرت دونوں میں کامیابی وکامرانی حاصل ہوجائیں گی ‘ ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ بزرگوں کا فیضان جاری وساری رہےگا ‘ روزگار میں برکت بھی ہوگی ‘ اور مریض بھی جلدی شفا پائےگا ان شاء اللّٰہ عزوجل ‘ جن مسلم ڈاکٹروں اور میڈیکل والوں نے اپنے ہسپتالوں اور میڈیکلوں کے نام کسی اور نام سے رکھے ہوئے ہیں اُن حضرات سے مودبانہ گزارش ہے کہ اپنے اپنے ہسپتالوں اور دوا خانوں کے نام بزرگوں کے نام پر رکھیں ‘ مثلاً غریب نواز شفا خانہ قطب الدین بختیار کاکی شفا خانہ، نظام الدین اولیاء شفا خانہ، مخدوم اشرف شفا خانہ ‘ امام احمد رضا شفا خانہ ‘ حجۃ الاسلام شفا خانہ ‘ مفتی اعظم ہند شفا خانہ ‘ تاج الشریعہ شفا خانہ ‘ تحسین ملت شفا خانہ ‘ وغیرہ کرلیں ‘ اِن ناموں کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کی دوکان ‘ آپ کے مکان ‘ آپ کے روزگار ‘ کاروبار اور دیگر نیک کاموں میں بطفیل انبیاء (علیہم السلام) واولیاء (رحمہم اللہ) برکتیں نازل فرمائےگا ان شاء اللّٰہ عزوجل ـ