رشحات قلم : ناطق مصباحی
غریبوں کے لئے غم آشنا ہیں
علی شیر خدا مشکل کشاہیں
حدیث و فقہ میں انکی امامت
مفسرکیلےء وہ رہنما ہیں
عبادت رووزوشب انکاہےشیوہ
یقیناً وہ امام آلاتقیاء ہیں
طریقت انکے درسےجاری ساری
طریقت کے وہی تو مقتدا ہیں
رسول پاک کے بستر پہ سونا
شب ہجرت نبی پر وہ فداہیں
بدر خندق میں انکی جاں نثار ی
وہ خیبر میں یقیناً پیشوا ہیں
وہ فاقہ کرکے بھوکوں کو کھلاتے
بھری دنیا میں ایسے باسخا ہیں
ہواخوشحال ناطق انکے باعث
علی شیر خدا جودوعطا ہیں