حضور غوث اعظم منقبت

منقبت غوث اعظم جیلانی رضی اللہ عنہ

سلطان الاولیاء، غوث الثقلین، محبوب سبحانی، قطب ربانی، پیران پیر دستگیر، حضرت سیدنا غوث الاعظم شیخ سید محی الدین ابو محمد عبد القادر جیلانی حسنی حسینی حنبلی رضی اللہ عنہ

تیری نرالی شان ہے بغداد والے پیر
تجھ پر فدا جہان ہے بغداد والے پیر

ہستی تری مہان ہے بغداد والے پیر
ہر سو ترا بکھان ہے بغداد والے پیر

یہ کیسا امتحان ہے بغداد والے پیر
مشکل میں میری جان ہے بغداد والے پیر

تجھ سے ہی میری عزت و عظمت ہے میرے شاہ
میری تو آن بان ہے بغداد والے پیر

گردن پہ سارے ولیوں کے شاہا ترا قدم
کیا اونچی تیری شان ہے بغداد والے پیر

تم پہ فدا اے زینتِ گلزار مصطفیٰ
شاہد رضا کی جان ہے بغداد والے پیر

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے