اہل بیت منقبت

منقبت: اور تو مومنوں کی ہے ماں عائشہ

17 رمضان المبارک یوم وصال زوجۂ خیر البشر دختر صدیق اکبر ام المومنین سیدہ طیبہ طاہرہ عابدہ حافظہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

ازقلم: محمد شوقین نواز شوق فریدی
خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار انڈیا
+919931491182

تیری عظمت کروں کیا بیاں عائشہ
تو حبیبِ خدا کی ہے جاں عائشہ

خود گواہ بنا تیری تقدیس کا
مالک خالق کل جہاں عائشہ

تیرے بابا شہِ انبیا ٕ کے ہیں یار
اور تو مومنوں کی ہے ماں عائشہ

تو ہے ہمراز سردار کون و مکاں
تجھ سے کچھ بھی نہیں ہے نہاں عائشہ

تو ہے صدیقہ صدیق کی لاڈلی
تیری خاطر ہے باغ جناں عائشہ

آپ کے در سے خالی نہ لوٹا کوئی
آپ کی ہے سخاوت عیاں عائشہ

حشر میں بخشوانا خدا سے مجھے
صدقۂ شاہ کون و مکاں عائشہ

صدقۂ پنجتن کیجیے اب کرم
آپ کے در سے جاؤں کہاں عائشہ

تیری تعریف شوقِ فریدی کرے
اس میں ایسی کہاں ہے زباں عائشہ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com