منقبت

منقبت : کیجیے چشم کرم آقا حسین

ازقلم : محمدجیش خان نوری امجدی مہراجگنج

میں ہوں منگتا آپ ہیں داتا حسین
میں ہوں ادنی آپ ہیں اعلی حسین

ہے لبوں پر سب کے پہ یہ چرچا حسین
ہے  گھرانا   آپ   کا  اعلی  حسین

حیدر  کرار   ہیں   بابا   حسین
آپ کی ہیں والدہ زہرا، حسین

نوک نیزہ پر چڑھا پڑھتا رہا
پاک قرآں،  آپ کا چہرہ حسین

کربلا  میں  سر  کٹا  جب آپ کا
آسماں بھی دیکھ کر رویا حسین

مشکلوں سے دہر میں دوچار ہوں
"کیجئے چشم کرم آقا حسین”

جائے گا خلدِ بریں میں بس وہی
جس نے دامن آپ کا تھاما حسین

دوڑ کر قدموں میں آجاتا فرات
گر  اشارہ  آپ  کا ہوتا حسین

گھر کا گھر جس نے لٹایا دین پر
شاہ بطحا کا ہے وہ پیارا حسین

ہے مرے دل کی تمنا بس یہی
دیکھ لوں میں آپ کا جلوہ حسین

دور مشکل ہوگئی  پل میں مری
دل سے جب میں نے پکارا یاحسین

ہے یہی نوری کے دل کی آرزو
دیکھ لے یہ آپ کا روضہ حسین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے