رشحات قلم : محمد رمضان امجدی مہراجگنج
السلام اے جان سرور یاحسین ابن علی
آپ ہیں زہرا کے دلبر یاحسین ابن علی
کیا بیاں میں کر سکوں گا آپ کی رفعت شہا
آپ ہیں سبط پیمبر یا حسین ابن علی
الحسین منی سے ظاہر ہے رتبہ آپ کا
آپ ہیں اعلیٰ و برتر یا حسین ابن علی
سر زمین کربلا میں واسطے اسلام کے
تم نے قرباں کر دیا گھر یاحسین ابن علی
سر جھکاتے ہیں سبھی درپر تمہارے باادب
ہیں جہاں کے جو سکندر یاحسین ابن علی
مثل اہل بیتی سن کر کہہ رہے ہیں اہل حق
آپ ہیں ایماں کے محور یا حسین ابن علی
امجدی ،نوری، نظامی ، اور رضوی مرکزی
آپ کے ہیں در کے نوکر یا حسین ابن علی
محمد رمضان امجدی مہراجگنج