منقبت

منقبت در شانِ مخدومۂِ اہلِ سنت اہلیۂِ محترمہ حضور شعیب الاولیاء لقد رضی المولیٰ عنہ(براؤں شریف)

تو اک کنیزِ فاطمہ مخدومۂِ اہلِ سنن
نازاں ہے خود تجھ پر حیا مخدومۂِ اہلِ سنن

تجھ کو شعیب الاولیا کی زوجیت کا ہے شرف
کیا خوب ہے یہ مرتبہ مخدومۂِ اہلِ سنن

یار علی کی ہر گھڑی شانہ بشانہ تھیں کھڑی
ان کی تھیں سچی آئینہ مخدومۂِ اہلِ سنن

علوی میاں کی شکل میں عالم کو تو نے ہے دیا
علم و ادب کا جامعہ مخدومۂِ اہلِ سنن

علامہ علوی کو ملا دنیا میں جو یہ مرتبہ
تیری دعا کا ہے صلہ مخدومۂِ اہلِ سنن

اپنی نگاہِ خاص کا حاتم کو صدقہ دیجیے
یار علی کا واسطہ مخدومۂِ اہلِ سنن

جاروب کشِ بارگاہِ
حضور شعیب الاولیاء
عبدالمبین حاتم فیضی
رابطہ نمبر 7505386138

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے