محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی۔یو۔بھارت
ہمارے دل کی دھڑکن ہے ہماری جان ہے بھارت
ہمارے خواجہ کے صدقے عظیم الشان ہے بھارت
لہو اپنا پلایا ہے اسے ان جانثاروں نے
کہ گاندھی نہرو اور اشفاق کا ارمان ہے بھارت
یہاں پر اپنے دشمن کو بھی سینے سے لگاتے ہیں
جہاں میں عشق و الفت کی الگ پہچان ہے بھارت
ہماری وادیء کشمیر تو دنیا کی جنت ہے
کہ جس سے خوبصورت اور عالی شان ہے بھارت
یہاں پر ہندو،مسلم،سکھ،عسائی ساتھ رہتے ہیں
ذرا دیکھو تو کیا شہکار ساگلدان ہے بھارت
اسی نے تو ہرش چند راور غالب ہیں دیے ہم کو
ثقافت کا ادب کا لولو و مرجان ہے بھارت
اگر آنکھیں دکھاتا ہے کوئی بھی ملک تجھ کو تو
تواس کے واسطے بریگیڈیئر عثمان ہے بھارت