منقبت یوم آزادی و یوم جمہوریہ

منقبت: علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ

یوم شہادت: 12 صفرالمظفر 1278 ہجری

فضل حق خیرآبادی کی کیا شان ہے
جان و دل جس کی عظمت پہ قربان ہے

چرخ علم و ادب کے وہ ماہ تمام
منطق و فلسفہ ان کے در کے غلام

حامی دین و ملت، اے باطل شکن
تجھ سے خائف رہا نجد کا اہرمن

ضیغم بیشہ اہل سنت ہیں آپ
بہر دشمن سراپا قیامت ہیں آپ

"جنگ آزادئ ہند” کے سورما
قوم و ملت کے وہ قائد و رہنما

ان کے عربی قصائد سے ہے یہ عیاں
وقت کے "امراء القیس” ہیں بے گماں

کیسے تھے فارسی کے ادیب شہیر
دیکھیے کھول کر”امتناع النظیر”

ان کی علمی جلالت کا کیا پوچھنا
ان کی ادبی مہارت کا کیا پوچھنا

اس نے "دیوان غالب” کی تصحیح کی
اس کی تنقید کی، اس کی تنقیح کی

ان کی "تحقیق فتویٰ” نے اشرفؔ رضا
نجدیت کا بھرم کھول کر رکھ دیا

ازقلم : محمد اشرفؔ رضا قادری

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے