نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادری
پر کیف سراپا ہے حسنین رضا خاں کا
انداز نرالا ہے حسنین رضا خاں کا
آثار ولایت کے لاریب عیاں جس سے
پر نور وہ چہرہ ہے حسنین رضا خاں کا
عشقِ شہِ بطحا میں بسمل کی طرح سینہ
ہر وقت دھڑکتا ہے حسنین رضا خاں کا
"استاد زمن” کے وہ فرزند بلند اقبال
کیا خوب ہی شجرہ ہے حسنین رضا خاں کا
اک اچھے مصنف وہ اک اچھے مدرس وہ
اس واسطے شہرہ ہے حسنین رضا خاں کا
تحریر و خطابت میں اور شعر و سخن میں بھی
اسلوب انوکھا ہے حسنین رضا خاں کا
گستاخ نبی کیسے حملے کی کرے جراءت
جب دین پہ پہرہ ہے حسنین رضا خاں کا
کہتی ہے جسے دنیا "سبطین رضا” لوگوں
وہ لاڈلا بیٹا ہے حسنین رضا خاں کا
جھڑتے ہیں سدا جس سے حکمت کے گہر اشرف
پر مغز وہ خطبہ ہے حسنین رضا خاں کا