نتیجہ فکر: فیصل قادری گنوری
وفا کے منارے امامِ حسن
تمھارے ہمارے امامِ حسن
علی کے دلارے امامِ حسن
ہیں زہرا کے پیارے امامِ حسن
خدا اس کی امداد فرمائے گا
جو دل سے پکارے امامِ حسن
تمھارے ہی نانا کے صدقے میں ہیں
جہاں کے نظارے امامِ حسن
انھیں بخش دےگا خدا حشر میں
جو ہوں گے تمھارے امامِ حسن
بھنور میں پھنسی ہے مری ناؤ کو
لگا دو کنارے امامِ حسن
تمھارے ہی ٹکڑوں پہ فیصل کے ہوں
ہمیشہ گزارے امامِ حسن