علما و مشائخ

خیر الاذکیاء مفسر قرآن نبیرہ شعیب الاولیاء پیر طریقت انجم العلماء حضرت علامہ الحاج الشاہ محمد سید احمد انجم عثمانی علیہ الرحمہ

عمران علی یارعلوی
شہبازپور ہنومان گنج الہ آباد

حضرت مولانا محمد سید احمد انجم عثمانی بن قاضی عبدالحمید عثمانی ۲جنوری سن ۱۹۵٠ء بمقام بگلہوا قاضی پوسٹ شہرت گڑھ ضلع بستی میں پیدا ہوئے درس نظامی کی تعلیم از اول تا آخر اپنے نانا جان شیخ المشائخ حضور شعیب الاولیاء سیدی الشاہ محمد یار علی صاحب قبلہ لقد رضی المولی تعالی عنہ کے زیر سایہ رہ کر حاصل کی اور انہی کے مقدس ہاتھوں دستار فضیلت و سند فراغت سے شرفیاب ہوئے, یوں تو دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کے سبھی اساتذہ سے شرف تلمذ حاصل ہے مگر حضور شیخ العلماء حضرت علامہ غلام جیلانی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ سابق شیخ الحدیث فیض الرسول کا آپ کے اوپر خاص کرم رہا ہے جس طرح ایک باپ اپنے لائق فرزند پر مہربان ہوتا ہے ٹھیک اسی طرح حضرت کی شفقتیں آپ پر رہیں "حضور شعیب الاولیاء کی درویشانہ زندگی سے متاثر ہوکر سن ۱۹٦۵ء میں اپنے ماموں مولانا غلام عبد القادر علوی کے ساتھ سرکار شعیب الاولیاء سے شرف بیعت حاصل کیا،
…………. پھر حضور مظہر شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ نے آپ کو خلافت جیسی عظیم نعمت سے نوازا علاوہ ازیں حضور شیخ العلماء علیہ الرحمہ نے بھی آپ کو فراغت کے ایک سال بعد سلسلہ عالیہ چشتیہ کی اجازت و خلافت سے سرفراز فرماکر خرقہ خلافت بھی عطا فرمایا اور قرآن عظیم, احادیث نبویہ اور دیگر اورادوظائف کی تحریری اجازت عطا فرمائی-

آپ ایک اچھے مدرس بہترین خطیب اور بالغ نظر مدبر تھے, کچھ دنوں تک آپ مرکزی دارالعلوم فیض الرسول میں صدر المدرسین کے منصب پر فائز رہ کر سربراہ اعلی دارالعلوم فیض الرسول مفکر اسلام حضرت علامہ غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ کے شانہ بشانہ چل کر دارالعلوم کے ترقی میں شب و روز مصروف عمل رہے آپ کا سب سے عظیم کارنامہ بگولہوا کے تمام مسلمانوں کو متحد کر کے مسجد یارعلویہ کی تعمیر اور *دارالعلوم أہل سنت یارعلویہ کی سنگ بنیاد رکھنا ہے ,آپ بہت سے مدارس اہل سنت کے سرپرست اور صدر بھی رہے جن کی شاندار قیادت میں مدارس اسلامیہ پروان چڑھے،آپ ایک متبحر عالم دین علوم و فنون کے ماہر اور روحانیت کے تاجدار تھے شاہزادہ اعلی حضرت سے بھی آپ کو خلافت واجازت حاصل ہے آپ نے اپنی زندگی ہی میں چھوٹے صاحبزادے مولانا محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم عثمانی کو جوامانتیں آپ کو حضور مفتی اعظم ہند و حضورشیخ العلماء علیہما الرحمہ سے ملی تھیں اسے محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم کو سونپ دیا تھا جسے بخوبی مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب نبھارہے ہیں بھانڈوب ممبی میں خانقاہ یارعلویہ قادریہ چشتیہ عثمانیہ کی بنیاد ڈالی اور بھانڈوب ممبئی کی سرزمین سے رشد وہدایت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جسکی شعاییں گجرات۔ راجستھان ۔اترپردیش انڈیا ہی نہیں بلکہ نیپال اور امارات متحدہ عرب امارات میں پھیلی ہوئی ہیں علامہ الحاج محمد سید احمد انجم عثمانی سابق پرنسپل مرکزی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براؤن شریف کا ہر سال آپ ہی کے خلاف ارشد مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم کی سرپرستی میں 27/صفر المظفر کو بگولہوا قاضی نزد شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی میں نہایت ہی تزک واحتشام کیساتھ منایا جاتا ہے جس میں ملک وملت کے مایہ ناز علماء کرام۔خطباءاسلام وشعراء کرام نیز ارباب سیاست و صحافت شرکت فرماتے ہیں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے