امت مسلمہ کے حالات سیاست و حالات حاضرہ

امت میں اتحاد واختلاف کی سائنسی توجیہ!

ازقلم: حیدر رضا زیدی، علی گڑھ

اختلاف کے بارے میں سائنس کا بھی ایک مسلم اصول ہے یعنی یکسانیت قانون قدرت نہیں ہے بلکہ اختلاف قانون قدرت ہے ۔ کوئی دو شخص ایک شکل کے نہیں ہوتے، نہ ہی دو گھوڑے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ ایک نیم کے درخت پر لاکھوں پتّے ہوتے ہیں لیکن متشابہ ہونے کے باوجود کوئی دو پتّے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ اربوں مٹر کے دانوں میں کوئی دو دانے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ان کا جب خورد بینی معائنہ کریں گےتوآپ کو فوراً ان کے دوسرے سے مختلف ہونے کا ثبوت مل جائےگا لیکن ظاہری طور پر ایک نظر آتے ہیں جس کو فورم کہا جاتا ہے، یعنی وہ مشترکات جو مٹر کو گیہوں سے الگ کرتے ہیں یا نیم کے پتّوں کو آم کے پتّوں سے الگ کرتے ہیں، ہر جنس کی وہ مشترکہ صفات جو اس جنس کا خاصہ ہیں، اگر یکساں ہیں تو اس کا شمار اسی جنس میں ہوگا گو کہ خورد بینی معائنہ میں اختلاف ہوگا ۔ ہر گھوڑا دوسرے گھوڑے سے علاحدہ ہے لیکن پھر بھی وہ اشتراکی صفات کی بنا پر گھوڑا ہے۔ یہی قانون قدرت ہے ۔ ہم مسلمان تمام تر اختلافات کے باوجود تمام غیر مسلم مذاہب سے فورم میں الگ ہیں۔ تمام مسلمان تشکیل میں یکساں ہیں لیکن تفصیل میں مختلف ہیں۔ اگر آپ اسلام کے فرقوں کا خورد بینی معائنہ کریں تو آپ کو تمام فرقے مسلمان نظر آئیں گے، سبھی توحید، نبوت ، قیامت،سزا جزا، قرآن، قبلہ، فرشتگان کے عقیدہ اور ارکان میں نماز روزہ حج زکات پر متفق ہیں، یعنی فارم میں ایک ہیں لیکن خوردبینی معائنہ کرنے پر ہر چیز میں کچھ نہ کچھ فرق نظر آنے لگتا ہے۔ لہٰذا تماثلِ قطعی کی توقع ہی غیر فطری ہے ۔ یہ اختلافات ہمارے زندہ قوم ہونے کا ثبوت بھی ہیں کیوںکہ زندہ لوگ ہی تفکر کرتے ہیں اور تفکّر کرنے کے نتیجہ کے طور پر اختلاف کا جنم ہوتا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے