نوجوان شاعر و ناقد مفتی غلام آسی تحریک فروغ اردو زبان وادب کے نئے قومی صدر نامزد، اور امام احمد رضا ایوارڈ سے سرفراز کئے گئے
پریس ریلیز
کیلاش پوری جیل روڈ عالم باغ لکھنؤ میں آل انڈیا تحریک فروغ اردو زبان وادب کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر لکھنؤ کے مقتدر علماء ودانشوران نے شرکت کی، بریلی سے آئے عالم دین اور اسکالر ڈاکٹر آفاق رضا برکاتی نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر مسلمانوں کو مکمل طور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، جلسے کا آغاز بعد نماز عشاء قاری امجد رضا امجد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا،آفتاب رضا ٹانڈوی، ارمان رضا شاہجہاں پوری نے نعت و مناقب کے اشعار پیش کئے، جلسے کی نظامت مولانا افضل رضا نوری نے کی،
بعد نماز مغرب تا عشاء تحریک فروغ اردو زبان وادب کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد ہوا، نششت کی صدارت پروفیسر عبدالقادر رضوی نے کی ، جس میں ہندوستان کے مشہور جواں سال ناقد و محقق مفتی غلام آسی مونس پورنوی کو تحریک فروغ اردو زبان وادب کا نیا قومی صدر نامزد کیا گیا اور انہیں امام احمد رضا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ، پروفیسر عبدالقادر رضوی نے کہا کہ مفتی غلام آسی مونس ہندوستان کے ابھرتے ہوئے جواں سال ناقد و محقق ہیں،
انہوں نے فروغ اردو زبان وادب کے لئے بہت سارے کارہائے نمایاں انجام دئیے جیساکہ ایک درجن کتابیں انہوں نے تصنیف کی، ڈیڑھ درجن سے زائد ادبی کتب کی تخریج و تصحیح کی سینکڑوں مقالے لکھے، اور اردو ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ،یقیناً ان امور کو آب زر سے لکھنے کے قابل ہے ،اس موقع پر، پروفیسر شہزاد خان، پروفیسر الیاس احمد، پروفیسر اسلم وارثی، ڈاکٹر گگن احمر، ڈاکٹر طاہر جمال، ڈاکٹر تنویر ساگر، پروفیسر ریحان راہی، ڈاکٹر نثار ناظر، مفتی شمیم رہبر، مفتی سلمان تابش ،مولانا دلگیر اعظمی، کے علاوہ تحریک کے جملہ ممبران موجود تھے، یہ اطلاع تحریک فروغ اردو زبان وادب کے جنرل سیکریٹری پروفیسر شہزاد خان نے دی ہے۔