تحریر:- قاضی مشتاق احمد رضوی نظامی کرناٹک
9916767092
میرا ایک مضمون تریپورہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کو لیکر آج ہی یعنی 2 نومبر 2021ء کو شائع ہوا ہے جس میں دامے درہمے مدد کرنے کا ذکر کیا گیا ہے
اس مضمون کو پڑھنے کے بعد میرے پاس کئی علاقوں سے کئی ایک ہمدردوں کے جانب سے کال آئے کی ہم لوگ تریپورہ کے مظلوموں کی کیسے مدد کریں ؟
میں فوری طور پر رضا اکیڈمی ممبئی کے جنرل سکریٹری جناب سعید نوری صاحب دام ظلہم سے بات کی تو ان کا مشورہ یہ تھا
کہ ابھی تلک کسی بھی تنظیم سے تریپورہ کے مظلوموں کی مدد کے لئے کوئی بھی ریلیف فنڈ کو اکھٹّا نہیں کیا جارہا ہے
البتہ جو مخیر حضرات ہیں وہ اپنے اپنے طور پر خود فنڈ جمع کر کے رکھیں اور تریپورہ کے حالات کا مکمل جائزہ لیکر ان شاءاللہ بہت جلد بتایا جائے گا
جہاں جہاں مسجدوں کو جلایا گیا ہے ان مساجد کی تعمیر و توسیع کرانے کی اپیل کی جائے گی ہو سکے تو اس وقت اپنے اپنے علاقوں کے ریلیف کمیٹیوں کے ذریعے سے فنڈ اکھٹا کرکے خود جاکر ان مساجد کی تعمیر و توسیع میں حصہ لیں
اسی طرح مرکزِ اہلسنت بریلی شریف جماعت رضائے مصطفے کے ایک اہم عہدِدار ناظم نشر و اشاعت جناب سمران رضا رضوی سے بات کی گئی تو انہوں نے بھی یہی مشورہ دیا کہ اپنے اپنے علاقے کی شاخوں سے تریپورہ کے مظلوم مسلمانوں کے لئے جو کچھ بھیجنا چاہیں تریپورہ ریلیف فنڈ کے نام سے رقم جمع کریں اور خود جاکر مستحقین تک پہونچائیں
مرکز کی جانب سے ایسا کوئی بھی اکاونٹ بنایا نہیں گیا ہے
راقم یہ کوشش کر رہا ہے کہ انفرادی حیثیت سے ہم لوگ کیسے تریپورہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کریں
مزید اس حوالے سے حقیقت پر مبنی رپورٹ لیکر آپ تلک پہونچا دیا جائیگا انتظار کیا جائے
جیسے زکوة ادا کرنے کی نیت سے پیسا نکال کر رکھ دیا جاتا ہے ویسے ہی آپ حضرات تریپورہ کے لئے جو آپ سے بن پڑے جمع کرکے رکھیں
ان شاءاللہ دو چار دن میں آپ حضرات کو بتا دیا جائے گا کہ آپ کو برائے راست تریپورہ کے مسلمانوں کی کیسے مدد کرنی ہے
فقط وسلام