حضور غوث اعظم منقبت

عبد قادر شہ بغداد شہِ جیلانی

از: مولانا محمد یونس ؔمالیگ علیہ الرحمۃ

عبد قادر شہ بغداد شہِ جیلانی
غوث اعظم ہیں ولیوں میں ولی لاثانی

جب بھی میں نے کہا یا غوث دمِ حیرانی
مجھ کو ہر سختی و مشکل میں ہوئی آسانی

گردنیں اپنی جھکاتے ہیں ولی سُن سُن کر
قدمی ھٰذہٖ فرمانِ شہ جیلانی

کوئی سائل کبھی خالی نہیں لوٹا در سے
ہوتی ہے گوہرِ مقصود کی دُر افشانی

ناخدا بن کے کنارے سے لگایا تم نے
جب پکارا ہے کسی نے تمھیں در طغیانی

خلد ساماں ہوئیں بغداد کی گلیاں تم سے
ذرے ذرے کو ستاروں کی ملی تابانی

دین کو ازسرِ نو زندہ کیا ہے تم نے
محیِ دیں ہے لقب مرحمتِ یزدانی

آج بھی جاری ہے بحرِ کرم غوث مگر
ہو عقیدت تو ملے فیض شہِ جیلانی

شہِ بغداد بلائیں تو پہنچ جاؤں گا
باز رکھے گی نہ یونس مِری بے سامانی
(ماخوذ : جناں بکف)


ترسیل : نوری مشن مالیگاؤں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے