نتیجہ فکر: محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی ۔یوپی ۔بھارت
ہمنوا ہے ربّ کعبہ شاہ فضل اللہ کا
دیکھئے تو شان و رتبہ شاہ فضل اللہ کا
یہ ہے عظمت کہ دعائے خیر میں اپنی رکھا
اعلٰی حضرت نے وسیلہ شاہ فضل اللہ کا
اس میں شامل ہیں محمد اور احمد کے بھی نام
ہے بہت نورانی شجرہ شاہ فضل اللہ کا
صرف ہم اور آپ ہی ان کے نہیں ہیں مدح خواں
جنتوں میں بھی ہے چرچاشاہ فضل اللہ کا
پیشوائے اہلِ سنت کیا یونہی رٹتے رہے
نام ہی ہے اتنا اونچا شاہ فضل اللہ کا
اس کی قسمت کی بلندی کا بیاں ہو کس طرح
پالیا ہے جس نے صدقہ شاہ فضل اللہ کا
یوں تو ساری خانقاہیں محترم ہیں ہے مگر
آستانہ آستانہ شاہ فضل اللہ کا
بالیقیں "زاہد رضا” محبوبِ ربّ پاک سے
ہے بہت مضبوط رشتہ شاہ فضل اللہ کا