نعت رسول

نعت رسول: مصطفیٰ مصطفیٰ کیا کیجیئے

از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی

مصطفیٰ مصطفیٰ کیا کیجے
یعنی صلّ علىٰ پڑھا کیجے

تذکرہ شہ کا جا بجا کیجے
اس طرح دل کو پر ضیا کیجے

ہو ہی جائیگی ہر دعا مقبول
واسطہ شاہ کا دیا کیجے

ہند میں ہم پریشاں ہیں آقا
ایک چشمِ کرم عطا کیجے

با وضو با ادب قرینے سے
"بس بیاں شانِ مصطفیٰ کیجے”

تمہیں کرنا ہے رب کو راضی گر
خدمت والدہ سدا کیجے

بھاگ جائے گا بزم سے نجدی
نامِ احمد رضا لیا کیجے

عسکریؔ پانا ہے اگر جنت
جان و دل ان پہ بس فدا کیجے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے