اہم خبریں

کسانوں کی حمایت میں کیجریوال کا اپواس منافقت ہے: جاویڈکر

نئی دہلی،ہماری آواز: 14 دسمبر (پریس ریلیز) وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ایک روزہ اُپواس کو منافقت قرار دیا ہے مسٹر جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کیا اور کہا ، ’’کیجریوال ، یہ آپ کی منافقت ہے۔ آپ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں یہ وعدہ کیا تھا کہ زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) ایکٹ میں کامیابی ہوئی تو اس میں ترمیم کی جائے گی۔ نومبر 2020 میں آپ نے دہلی میں زرعی قوانین کو بھی مطلع کیا اور آج آپ اپواس رکھنے کا بہانہ کررہے ہیں۔ یہ منافقت کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ‘‘
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ایک دن کے اپواس پر ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کارکنوں اور تمام حامیوں سے ایک دن کا اپواس رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button