رمضان المبارک نظم

نظم: ماہِ رمضاں آ گیا

ازقلم: مختار تلہری

پھر سے لے کر تازیانے ماہِ رمضاں آگیا
خوابِ غفلت سے جگانے ماہِ رمضاں آگیا

جب اُدھم جوتا گیارہ ماہ تک ابلیس نے
لے کے اُس کو قید خانے ماہِ رمضاں آگیا

چشمِ رحمت ڈالتا ہے روزہ داروں پر خدا
مومنوں کو یہ بتانے ماہِ رمضاں آگیا

کون سے لفظوں سے ہوگا شکریہ آخر ادا
نعمتیں کتنی کھلانے ماہِ رمضاں آگیا

مختلف اقسام کی اشیاءہیں دستر خوان پر
برکتیں گھر گھر بڑھانے ماہِ رمضاں آگیا

ایک نیکی کے عوض ستٓر گنا ہونگی نصیب
جوش رحمت کو دلانے ماہِ رمضاں آگیا

جانےانجانے میں جتنےبھی ہوئےہم سے گناہ
فضلِ حق سے بخشوانے ماہِ رمضاں آگیا

معصیت کےجال میں جوبھی پھنسےتھےآجتک
سب کو آزادی دلانے ماہِ رمضاں آگیا

نیک تو پھر نیک ہیں مختار اُن کی چھوڑیئے
عاصیوں کو منھ لگانے ماہِ رمضان آگیا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com