نعت رسول

نعت رسول: وہ تو کہئے کہ نعت خواں ہم ہیں

تیرے حقدار اے جناں ہم ہیں
عاشقِ شاہِ دو جہاں ہم ہیں

حشر کی دھوپ مار دیتی ہمیں
وہ تو کہئے کہ نعت خواں ہم ہیں

بخشوا دیں تو آپ کا احساں
اس کے لائق شہا کہاں ہم ہیں

آگیا راس ہم کو عشقِ نبی
اے جہاں دیکھ کامراں ہم ہیں

آپ کی چشمِ ملتفت کے بغیر
لمحہ در لمحہ رائیگاں ہم ہیں

آقا مشکل کشائی فر مائیں
خلد و دوزخ کے درمیاں ہم ہیں

عشقِ سبطِ رسول زندہ باد
خلد میں کتنے نوجواں ہم ہیں

اے خدا کر دے اپنی چشمِ کرم
ہجرِ طیبہ میں نیم جاں ہم ہیں

رحم ہو کہ پھرے ہوئے کب سے
تم سے آقائے مہرباں ہم ہیں

نتیجہ فکر: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com