محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج،بھدوہی۔یوپی۔بھارت
انسان کیا لکھے گا فضیلت رسول کی
بس رب ہی جانتا ہے حقیقت رسول کی
سینے میں جس کے عشقِ رسولِ کریم ہے
اس کو نصیب ہوگی شفاعت رسول کی
جو عظمتِ رسول ﷺکے منکر ہیں دوستو
محشر میں دیکھ لیں گے وہ عزت رسول کی
جو کررہا ہوں مدح وثنا میں حضور کی
اللہ کی عطاہے عنایت رسول کی
سب کے لبوں پہ جاری درودوسلام تھا
دنیا میں جب ہوئی تھی ولادت رسول کی
اللہ کی قسم وہ جہنم میں جائے گا
جس کے بھی دل میں ہوگی عداوت رسول کی
کثرت سے ورد کرتا رہاجو درود کا
حاصل ہوئی ہے اس کو زیارت رسول کی
"زاہد” نبی کے روضہ ء اطہر پہ جوگیا
بےشک ملے گی اس کو شفاعت رسول کی